۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ہفتہ وحدت کے آغاز سے ہی مختلف پروگراموں کا اہتمام

حوزہ/ ہفتہ وحدت و میلاد پیغمبر گرامی اسلام کے مناسبت سے مؤسسہ امام خمینی کرگل کے زیر اہتمام ضلع کے مرکزی جامع مسجد میں مختلف تقاریب کا سلسلہ ہفتہ وحدت کے آغاز یعنی بارہ ربیع الاول سے ہی جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل/ ہفتہ وحدت و میلاد پیغمبر گرامی اسلام کے مناسبت سے مؤسسہ امام خمینی کرگل کے زیر اہتمام ضلع کے مرکزی جامع مسجد میں مختلف تقاریب کا سلسلہ ہفتہ وحدت کے آغاز یعنی بارہ ربیع الاول سے ہی جاری ہے۔

تصویری جھلکیاں: امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے ہفتہ وحدت کے آغاز سے ہی مختلف پروگراموں کا اہتمام

تفصیلات کے مطابق،اس سلسلے میں پہلے دن مؤسسہ کے شعبہ جوانان بسیج امام کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ دوسرے روز مؤسسہ کے شعبہ صحت باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سینٹر نے ایک پر شکوہ محفل کا انعقاد کیا۔ جس میں علماء کرام کے علاوہ اہل سنت والجماعت کے امام جمعہ مولانا تسلیم عارف صاحب نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے وحدت مسلمین کو وقت کی اہم ضرورت بتایا اور مسلمانوں کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت طیبہ کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

یاد رہے کہ اسی نوعیت کے تیسری مجلس چودہ ربیع الاول بروز جمعرات کو مؤسسہ کے تعلیمی شعبے کی طرف سے منعقد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے طلباء نے منفرد ترانے، تواشیح اور تقاریر پیش کیے۔ اس محفل میں مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کرگل کے چیئرمین ناصرالدین خفی نے وحدت و انسجام کے سلسلے میں اخلاقی اقدار کو اپنا کر کلمہ وحدت ایجاد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جبکہ حجت الاسلام شیخ یحییٰ ابراہیمی نے دعاے خیر کے ساتھ مجلس کو اختتام تک پہنچایا۔

قابل ذکر ہے کہ اس محفل میں علماء کے علاوہ مؤسسہ کے نگران کونسل کے چیئرمین حجت الاسلام شیخ محمد محقق اور جامع مسجد کرگل کے امام جماعت حجت الاسلام شیخ خادم حسین صادقی بھی شریک تھے۔ 

واضح رہے کہ مؤسسہ کے جانب سے اسی نوعیت کے مجالس ستارہ ربیع الاول تک جاری رہیں گے اور اس ضمن میں جمعہ  منتظمین مصلای امام خمینی  منجی میں قبل از نماز جمعہ برگزار ہوگی۔ جبکہ بسیج روحانیون کی جانب سے ہفتہ وحدت کے مناسبت سے ضلع کے مختلف دارالقرآن و مکاتب پر مسابقہ قرانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .